حیدرآباد سے ڈی پورٹ نہیں ہوا، راحت فتح علی

Rahat Fateh Ali

Rahat Fateh Ali

کراچی (جیوڈیسک) برصغیر کے ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ بھارت میں رہنے والے موسیقی کے دلدادہ ہیں۔ نئے سال کے آغاز پر بھارت کے شہر حیدرآباد میں شاندار لائیو کنسرٹ میں آواز کا جادو جگایا اور صوفیانہ کلام پر حاضرین بے خود جھو اٹھے۔

مجھے حیدرآباد سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، میں ابھی بھارت میں ہی ہوںمیڈیا پر بے بنیاد خبر نشر کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بھارت کے شہر حیدرآباد سے ’جنگ‘ سے ٹیلیفون پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

استاد راحت فتح علی خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بالی وڈ کی درجنوں فلموں میں میری آواز میں گانا شامل کئے گئے ہیں۔ بھارتی عوام میرے انداز گائیکی اور آواز کو پسند کرتے ہیں، جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ دنیا بھر میں مجھے جو عزت ملتی ہے، وہ سب میری ماں کی دعائوں کے طفیل ہے۔ میری تربیت میں استاد نصرت فتح علی خان نے بنیادی کردار ادا کیا۔ ان جیسا عظیم گائیک دوبارہ پید انہیں ہو سکتا اس قابلِ قدر گائیک صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔