حیدر آباد: مسلح افراد کی فائرنگ، ایم کیو ایم پاکستان کے مقامی رہنما قتل

Dr. Naushad

Dr. Naushad

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد کے علاقے ہالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایم کیو ایم پاکستان کے مقامی رہنما ڈاکٹر نوشاد کو قتل کر دیا، کارکنوں کی بڑی تعداد سول سپتال کے باہر جمع ہو گئی۔ ڈاکٹر نوشا ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر ممبر تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کے مطابق ڈاکٹر نوشاد کو مسلح افراد نے اسوقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے۔