ٹنڈوآدم کی خبریں 4/7/2015

ٹنڈو آدم (کامران انصاری) نیشنل پریس کلب ٹنڈو آدم کی حیدرآباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد تفصیلارت کے مطابق نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کے صدر اشد چوہان ،جنرل سیکٹری عمران قائمخانی ،رانا سلیمان،احسان غوری،کامران انصاری،یعقوب مجاہد،سلمان شیخ، سرفراز انصاری،فرحان احمد انصاری و دیگر نے حیدر آباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیدار صدر جئے پرکاش،نائب صدر فرحان آفندی،جنرل سیکٹری ناصر شیخ،جوائنٹ سیکریٹری دانش خانزادہ،خزانچی اشوک شرما،گورننگ باڈی کے لالا رحمان سموں، علی حسن، خالد کھوکھر،محمد حسین خان، سہیل سانگی،منصور مری، رؤف چانڈیو، الیاس وارثی،اختر پیرزادہ کو مبارکبادد ی اور خوشی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹنڈوآدم (کامران انصاری ) بارہ سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی۔ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم تھانہ بی سیکشن کی حدود میںمحلہ الہیارگوٹھ میں ملزم بہادر مغل نے گھر سے چیز لینے کے لئے نکلنے والی بارہ سالہ صوبیہ قریشی کو اغواء کر کے وایران جگہ میں زبردستی لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہو گیا ورثاء نے متاثرہ بچی کے ہمراہ بی سیکشن تھانہ میں واقع کی اطلاع دی پولیس نے بچی اور ورثہ کی نشان دہی پر ملزم بہادر مغل کو گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے تعلقہ اسپتال روانہ کر دیا گیا۔ لڑکی کے والد محمد بوٹا قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم بہادر مغل نے میری بارہ سالہ معصوم بچی جس کی آنکھوں کی بینائی بھی کمزور ہے وہ قریب ہی محلے میںدکان پر چھالیہ لینے گئی تھی کہ اس کو محلہ کے ایک ا وباش لڑکا جس کا نام بہادر مغل ہے جوکہ زبر دستی ایک ویران مکان میں منہ بند کر کے اغواء کرکے لے گیا اور اسے اپنی درندگی اور حوس کا نشانہ بنایااور اس سے کہاکہ اگر تم نے کسی سے کچھ کہا تو میں تمہیں اور تمہارے بہن بھائی اور والدین کو جان سے مار دوں گا جس پر بچی بہت خوف ذدہ ہوگئی میں نے واقع کی اطلاع بہادر مغل کے ورثہ کو بھی دی لیکن انہوں نے میری بات کوسنی ان سنی کر دیااس لئے میری صدر پاکستان، وزیراعظم ،وزیر اعلی سندھ ،گورنر سندھ ،سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل ہے کہ میری معصوم بچی کو انصاف فراہم کیا جائے اور مجھے اور میرے بچوں کو مزکورہ ملزم بہادر مغل سے تحفظ فراہم کیا جائے

Tando Adam Ziadati Case

Tando Adam Ziadati Case