حیدر آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) حیدر آباد کے مکی شاہ تھانے کی حد میں کچے ٹیلہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہو گیا۔

شہید ہونے والے سب انسپکٹر اشتیاق اعوان 2010 میں قتل ہونے والے سب انسپکٹر منوج کمار کے قتل کا چشم دید گواہ تھا۔

منوج کمار قتل کیس میں ملزم طاہر منہاس کراچی صفورہ گوٹھ واقعہ کے بھی اہم ملزمان میں شامل ہے۔