آئی سی سی، نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ، ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، بولنگ میں یاسر شاہ کی چوتھی پوزیشن ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں کپتان مصبا ح الحق اور یونس خان کی ایک ایک درجے ترقی ہو گئی، یونس خان ساتویں سے چھٹی جبکہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق گیارہویں سے دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

جنوبی افریقہ کے اسٹروک میکر اے بی ڈویلئرز نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ جبکہ آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین ٹاپ پر ہیں جبکہ پاکستان کے یاسر شاہ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔