آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:ڈی ولیئرز نے اسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی

De Villiers

De Villiers

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیرز نے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی

یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے۔ایشز سیریز میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد انگلینڈ کے جو روٹ تین درجہ ترقی پانےکے بعد بیٹسمینوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے،جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز کا رینکنگ میں پہلا نمبر ہے ،ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کامیابی سے رینکنگ میں بھی انگلش کھلاڑیوں کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔

سری لنکا کے سنگاکارا ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی بالرز ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں ۔جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے ،انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے ،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے جبکہ پاکستانی اسپنر یاسر شاہ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔