آئی سی سی وومن ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ‌ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ICC Women's World Cup

ICC Women’s World Cup

ٹونٹن (جیوڈیسک) آئی سی سی وومن ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 46 اعشاریہ 5 اوورز میں 144 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے کپتان ثناء میر نے نصف سینچری سکور کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہانا روے نے تین وکٹیں اور لی ٹہوہو، لی کسپریک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی طرف سے یہ میچ پاکستان وومن ٹیم کی کپتان ثناء میر کیلئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس میچ میں ثناء پاکستان کی طرف سے سو میچز کھیلنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں ہیں۔ 145 کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے آسان ہدف 15 اوورز میں ہی با آسانی حاصل کر لیا۔

نیوزی لیڈ کی جانب سے صوفی ڈیوائن نے محض 41 بالز کھیل کر 93 رنز سکور کیے، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔