آئی سی سی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016، شیڈول اور گروپس کا اعلان کر دیا گیا

T20

T20

لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے مرد اور خواتین ایونٹس کا شیڈول اور گروپس کا اعلان کر دیا ، گروپ 2 میں شامل بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 19 مارچ کو ٹکرائیں گی۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016 کا میلہ 8 مارچ سے 3 اپریل تک بھارت میں سجے گا ، آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول اور گروپس کا اعلان کر دیا ہے۔

ایونٹ میں 10 ممالک کی مرد اور خواتین ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلئے ان ایکشن ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے 35 جبکہ خواتین کے 23 میچ کھیلے جائیں گے ۔ 10 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ون میں سری لنکا ، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سمیت کوالیفائنگ مرحلہ جیتنے والی ایک ٹیم شامل ہو گی۔ جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے علاوہ کوالیفائنگ راؤنڈ سے ایک ٹیم جگہ بنائے گی۔