مثالی ریاست کا خواب

Ideal State

Ideal State

تحریر: ایم پی خان
مثالی ریاست ایک ایسی اصطلاح ہے، جس پر صرف بحث کی جاسکتی ہے اوراس کا خواب دیکھاجاسکتاہے۔اس کا قیام، اسکا وجود اور بچشم سراس کا مشاہدہ صرف مشکل نہیں بالکل اس دور میں ایک ناممکن امر ہے۔ مثالی ریاست کیاہے، سب سے پہلے اس اصطلاح کی مختصر تاریخ اوراسکی تشریح وتوضیع ضروری ہے۔ مثالی ریاست کا خواب سب سے پہلے تقریباً چوبیس سوسال قبل یعنی چارسوقبل مسیح میں یونان کے مشہور فلسفی افلاطون نے دیکھا تھااوراس نے اس کے لئے یوٹوپیا Utopia کی اصطلاح استعمال کی تھی۔جس کے معنی ہیں ناممکن ، ناقابل عمل یعنی جوچیز وجودمیں نہ آسکے ، کیونکہ اسکے بقول مثالی ریاست کے بارے میں صرف سوچاجاسکتاہے ، اسکوحقیقی صورت میں نہیں دیکھا جاسکتا۔اس کے بعدیہ ایک ادبی اصطلاح بنی ، کیونکہ ادیبوں کاکام اکثرایسی چیزوں کا خواب دیکھناہوتاہے، جس کاحصول ناممکن ہو۔لہذا ایک مثالی ریاست کے لئے ادیبوں کی خواہش کانام” یوٹوپیا”رکھاگیا۔1516ء میں ایک مشہور انگریز قانون دان، فلسفی اورمصنف مسٹر تھامس مورنے”یوٹوپیا” کے نام سے لاطینی زبان میں ایک نائول لکھا۔

جس کالب لباب یہ ہے کہ انگلستان میں مثالی معاشرے یامثالی ریاست کاقیام صرف ایک خواب ہے۔مشرقی ادب میں علامہ اقبال نے مثالی ریاست کاخواب دیکھاتھا اوراس کااظہارانہوں نے اپنی کتاب جاویدنامہ میں کیاہے۔جب علامہ اقبال آسمان کے سفرپرنکلتاہے اوراسکی راہنمائی مولاناروم کرتاہے، تووہ ایک ایسی دنیاکانظارہ کرتاہے ، جہاں تمام لوگ چین اورسکون سے رہتے ہیں،امیرغریب کاکوئی فرق نہیں،نہ آقا اورغلام کی قید ہے۔وہاں کے باسی انتہائی خوبصورت ہیں۔بلند وبالا عمارتیں ہیں، کسی قسم کی آلودگی نہیں ہے، ہرسوں امن وامان ہے اورکسی قسم کے جرم کانام ونشان نہیں ہے۔لوگ دولت کی بجائے علم سے پیارکرتے ہیں۔ع

Islamic System of Government

Islamic System of Government

لامہ اقبال کویہ مثالی ریاست مریخ میں نظرآئی اوراس کانام انہوں نے مرغدین بتایاہے۔یہ تومثالی ریاست کے بارے میں ادیبوں کی بحث تھی ۔ حقیقی دنیا میں مثالی ریاست کبھی قائم ہوئی ہے یانہیں۔اسکے لئے ہمیں اسلامی تاریخ کی اوراق گردانی کرنی ہوگی۔مثالی ریاست کے نمونے ہراس دور میں ملتے ہیں ، جس میں سوفی صد اسلامی نظام حکومت رائج ہواہے۔ جہاںریاست کے تمام امور قرآن وسنت کی روشنی میں طے ہوتے ہیں ۔بادشاہ وقت عام انسانوں جیسی زندگی گزارتاہے اوراسکی زندگی کامقصدصرف اورصرف رعایاکے حقوق کاتحفظ اورانکی خدمت کرناہوتی ہے۔

جو سرکاری خزانے کو ذاتی ملکیت تصورنہیں کرتااورجو صرف اور صرف اللہ کی رضاحاصل کرنے کے لئے رعایاکی خدمت بجالاتاہے۔ ایسی ریاست جہاں حضرت حذیفہ کابحیثیت گورنرتقررہوااورہاتھ میں گورنری کاپروانہ لئے جب مدائن میں داخل ہواتومعززین شہر کے بے حد اصرارپرآپ نے صرف روٹی کاایک ٹکڑا اوراپنی سواری کے لئے تھوڑاساچارامانگااورمسند اقتدارچھوڑنے کے بعدوہی کچھ ساتھ لئے آئے۔ جو ساتھ لے گئے تھے۔

جہاں خلافت کی معرکہ خیز ذمہ داریوں میں سرسے پائوں تک لدے پھندے ہوئے حضرت ابوبکرصدیق جیسی ہستی کچھ غریب لڑکیوں کے کہنے پر ان کی بکریاں دوہنے سے منہ نہیں موڑتے۔جہاں حضرت عمر جیسے خلیفہ ، جن کے پائوں میں قیصروکسریٰ کے تاج وتخت لوٹ رہے تھے ، دھول سے اٹے ہوئے سنگریزوں پر لیٹے ہوئے دیکھے گئے ۔ آپ جب کھاناکھانے بیٹھتے ،تواچانک یہ سوچ ہاتھ کانوالہ ہاتھ اورمنہ کانوالہ منہ میں روک دیتاکہ کوئی اللہ کابندہ اس وقت بھوکا نہ رہ گیاہو۔ایسی ہی ایک مثال حضرت عثمان غنی کی بھی ہے ، جنہوں نے خلافت کی فوجی طاقت کو اپنے لئے اس وقت بھی استعمال نہیں کیا۔

Hazrat Salman Farsi

Hazrat Salman Farsi

جب فسادیوں کی ایک ٹولی آپ کے جسم اطہر پر خنجر آزمائی کیلئے آپ کے مکان پرچڑھتی آرہی تھی۔جہاں حضرت سلمان فارسی گورنرہوتے ہوئے بھی وہی پرانی تنگ اورچھوٹی عباپہنتی تھی ، جس سے انکی پنڈلیاں کھلی رہتیںاوروہی گدھاانکی محبوب سواری تھی ، جس پر نہ گورنر بننے سے پہلے اورنہ بعدمیں کبھی زین لگی تھی۔ایسی ریاست جوتین براعظموں پر مشتمل ہے اورجہاں ایک حکمران کی صاحبزادیاں پیازکھانے کی وجہ سے اپنے منہ پرہاتھ رکھے ہوئے اپنے والد سے مل رہی ہیں تاکہ انکے والد کو پیازکہ بدبونہ لگے، کیونکہ انکے کھانے کے لئے گھرمیں پیازکے علاوہ کچھ تھاہی نہیں اوروہی عمر بن عبدالعزیز ، جو سرکاری خزانے سے بے شمارضرورت مندوں میں درہم ودینارتوبانٹتے ہیں لیکن اپنی بچیوں کے گھرخالی ہاتھ جاتاہے۔یہی مثالی ریاست ہائے ہواکرتی تھیں۔ایک ہمارے دورمیں ہمارے حکمران بلندبانگ دعوے کررہے ہیں ، پاکستان کو مثالی ریاست بنانے کی۔اب اندازہ نہیں ، وہ ہمارے ملک کو مثالی ریاست کس طرح بنارہے ہیں۔

جہاں سارانظام اسلام کے منافی چل رہاہے۔جہاں کسی ادارے میں قرآن وسنت کی پیروی نہیں کی جاتی ۔جہاں کرپشن ، دھاندلی ، بدعنوانی، چوری ، سود، زنا، موسیقی ، ناچ گانا، قتل وغارت، اختیارات کاناجائز استعمال ،بے حیائی اوربے پردگی کوکوئی گناہ تصورہی نہیں کرتا اور اکثر گناہ حکومتی سرپرستی میں کئے جاتے ہیں۔جہاں حاکم وقت اقتدار کے نشے میں مست دنیا ومافیہاسے بے خبرہمہ تن بیرونی دنیا کے سیروسیاحت میں مصروف رہتاہے اورقوم وملک کے حالات سے آگہی اپنے شاہی آرام میں خلل کاذریعہ سمجھتے ہیں۔ جس ریاست کا بچہ بچہ قرض کے بوجھ تلے دباہواہو۔جہاں تعلیم اورصحت کے دروازے غریب عوام کے لئے بند ہواورجہاںاقتدارکی کشتی کے سواراورانکے بچے شاہی خرچوں پر بیرون ملک تعلیم اورعلاج کی سہولیات سے مستفید ہورہے ہوں ، وہاں مثالی ریاست کا خوا ب دیکھنا بھی مشق عبث ہے۔

MP khan

MP khan

تحریر: ایم پی خان