آئیڈیاز 2016 کے دوسرے روز پی او ایف اسٹال پر چار بین الاقوامی کمپنیوں اور پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے معابین LOU پر دستخط ہوئے

POF

POF

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) آئیڈیاز 2016 کے دوسرے روز پی او ایف اسٹال پر چار بین الاقوامی کمپنیوں اور پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے معابین LOU (Letter of Understanding) پر دستخط ہوئے ۔پہلا LOU پی او ایف اور M/s. Fiocchi, Italy کے مابین دستخط ہوا۔

جسکے کے تحت پی او ایف سمال آرمز ایمونیشن کی برآمد کے سلسلے میں M/s. Fiocchi, Italy کی صلاحیتوں سے استفادہ کریگا اور M/s. Fiocchi, Italy پی او ایف سے سمال آرمز ایمونیشن کی تیاری کے سلسلے میں براس، براس سٹرپس اور GMCS حاصل کرے گا۔ M/s. Fiocchi, Italy اور پی او ایف ایک ورکنگ گروپ بنانے پر رضامند ہوئے جس کے تحت اسمال آرمز ایمونیشن کے میدان میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

ورکنگ گروپ ایک دوسرے کی سہولیات کا دورہ کرے گا اور دونوں ایک دوسرے کی مہارت اور ضروریات کا جائزہ لیں گے۔ ایمونیشن اور میٹریل کی سپلائی ،افرادی قوت کو ٹیکنیکل تربیت ، ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسرا LOU پی او ایف اور CZECHOSLOVAK GROUP (CSG), CZECH REPUBLIC M/s. کے مابین دستخط ہوا جس کے تحت M/s. CSG & MSM مختلف قسم کے ایمونیشن پی او ایف کو فراہم کرے گی اور یہ فرم اپنی دوسری مصنوعات کی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے پر بھی رضامند ی کا اظہار کیا ہے۔ M/s. CSG & MSM ایمونیشنز اور اس

کےComponents کی سپلائی کے سلسلے میں پی او ایف کی صلاحیتوں کو استعمال میں لائے گی۔تیسرا LOU پی او ایف اور M/s. Ceska, Czech Republic کے مابین دستخط ہوا جس کے تحت M/s. Ceska,پاکستان آرڈننس فیکٹریز کو اسمال آرمز کی پیداوار کیلئے مکمل ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔

مزید یہ کہ افرادی قوت کو ٹیکنیکل تربیت بھی دی جائے گی ۔ چوتھا LOU پی او ایف اور M/s. Polska Grupa, Poland کے مابین دستخط ہوا جس کے تحت دونوں فرمیں ایمونیشن کی خریداری ، فراہمی اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجی پی او ایف کو فراہم کرنے کے سلسلے میں بات چیت کریں گے اور پی او ایف کی افرادی قوت کو ٹیکنیکل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

آئیڈیاز کے دوسرے روز پی او ایف اسٹال پر غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور چیئر مین پی او ایف بورڈ ان غیر ملکی وفود کو پی او ایف کی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کے بارے میں بریفنگ دیتے رہے۔

چیئرمین پی او ایف بورڈ نے غیر ملکی وفود کو پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے پیداواری عمل کو دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

POF

POF

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038