افتخار احمد لنگڑیال کی والدہ محترمہ کا ختم قل جامع مسجد لنگڑیال میں پڑھا گیا

Qul lagriyal

Qul lagriyal

ڈیرہ کوٹلہ: ترجمان ڈیرہ کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال کے قریبی ساتھی اور نوجوان شخصیت افتخار احمد لنگڑیال کی والدہ محترمہ کا ختم قل جامع مسجد لنگڑیال میں پڑھا گیا۔۔ختم قل کی محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو ا ۔نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت معروف نعت خواں قاری تنویر اکبر ڈوگر گو جرانوالہ نے حاصل کی۔

نقابت کے فرائض قاری ارشد لنگڑیال نے سر انجام دئیے جبکہ کے خصوصی خطاب صاحبزادہ ضیاء المرتضی چشتی گو جرانوالہ ، قاری محمد عابد سردار نوری اور اجتماعی دعا پیر حافظ یاسین گو جرانوالہ نے کروائی۔

ختم قل میں علاقہ بھرسے سینکڑوں معززین نے شرکت کی ۔نمایاں شخصیات میں چودھری آصف رضا ،چیئرمین چوہدری محسن لنگڑیال چوہدر ی زمان مہر نمبردار بنگیال چودھری خرم زمان بنگیال ،چودھری شیراز گل لنگڑیال PTI ،وائس چیئرمین حاجی شریف بنگیال ،چوہدری اختر قمر دین چوہدری افضل لنگڑیال چوہدری خادم حسین خوشی چوہدری شہزاد شامپور کونسلر چوہدری عاطف اقبال کونسلر چوہدری راشد ساقی حاجی منور ککرالی چودھری سلیم لنگڑیال ماسٹر ارشاد لنگڑیال چوہدری شہزاد مانی لنگڑیال حاجی چوہدری رفیع لنگڑیال چودھری عادل لنگڑیال ماسٹر پرویز چوہدری صفدر لنگڑیال سمیت علاقہ بھر سے مذہبی سیاسی سماجی وکاروباری شخصیات سمیت شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہ فکرکے افراد نے شرکت کی۔