افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

Iftikhar Alam and Dr. Sagheer Ahmed

Iftikhar Alam and Dr. Sagheer Ahmed

کراچی (جیوڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

افتخار عالم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے رابطہ کرنے کے بعد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنے استعفے بھجوا دئیے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر کے استعفے موصول نہیں ہوئے۔