افتخار چوہدری نے جوڈیشل کمیشن کے روبرو ازخود پیش ہونے کیلیے مشاورت شروع کر دی

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے 6 مئی کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ازخود پیش ہونے کیلیے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس پہلے ہی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اب جبکہ 6مئی کو تحریک انصاف کی جانب سے پیش کیے گئے گواہوں کی فہرست پر جرح کا آغاز ہو رہا ہے۔

سابق چیف جسٹس نے بھی اس کارروائی کا حصہ بننے کیلیے سوچ و بچار شروع کی ہے اس حوالے سے آج (پیر کو) اہم فیصلہ متوقع ہے۔