اعجاز احمد SSB یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول 2017ء کے بہترین کھلاڑی قرار

 Sindh Shooting Ball Association

Sindh Shooting Ball Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے دفتر میں یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول 2017ء شاندار انعقاد کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب میں شوٹنگ بال سندھ کے معروف کھلاڑی واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے کپتان اعجاز احمد کوSSBیوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول 2017ء کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تقریب میں ڈائریکٹر اسپورٹس حکومت سندھ شاہد السلام نے اعجاز احمد خان اور کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل کو کو ٹرافی ،اعزازی شیلڈ اور کیش پرائز سے نوازا اس موقع پر تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا ، اسپورٹس کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ مشیر رزاق ربانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اجمل کی قیادت میں وفد نے سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شوٹنگ بال کراچی کے وفد نے یوم پاکستان پر شاندار اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر سندھ اسپورٹس بورڈ خصوصاً صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل اور سیکریٹری اسپورٹس نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے وفد کو SSBکی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ ہم دیگر کھیلوں کی طرح سندھ میں اپنے روائتی کھیل شوٹنگ بال کو بھی فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھ کر سندھ کو صحت مند سرگرمیوں اور امن کا گہوارہ بنا یا جائیگا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری