غیر قانونی چینل نشر کرنے والے آلات اور ان کو بیچنے والے دکانداروں کے خلاف پیمرا کی کارروائی

Badin PEMPRA Action

Badin PEMPRA Action

بدین (عمران عباس) بدین کے مختلف شہروں میں پیمرا حیدرآباد کی ٹیم نے اسسٹنٹ جنرل مینجر سرفراز علی کی سربراہی میں تلہار اور ماتلی میں گزشتہ روز چھاپے لگائے گئے۔

جبکہ بدین کے شہر گولارچی اور ٹنڈو باگو میں آج چھاپے لگائے گئے،جس میں انڈین چینلز چلانے میں معاونت کرنے والے آلات اپنی تحویل میں لے لیئے، پیمرا ٹیم نے مزید بتایا کہ انڈین ڈی ٹی ایچ اور سی لائین ایل ایم بی اور رسیور انڈین چینل چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کے علاو کے یو بینڈ کے ایل ایم بی بھی اپنی تحویل میں لے لیئے ہیں، پیمرا ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کے چھاپے آگے بھی لگائے جائیں گے اور غیر قانونی بھارتی نشریات دکھانے والے تمام آلات ضبط کرلیئے جائیں گے جن کی وجہ سے پاکستان سے سالانہ کثیر تعداد میں سرمایہ بھارت منتقل ہو رہا ہے۔

پیمرا ٹیم نے عوام الناس سے بھی گذارش کی کہ وہ ان غیر قانونی آلات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔