غیر قانونی تعمیرات پر پریانکا چوپڑا کو نوٹس جاری

Paranka Chopra

Paranka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بیوٹی پارلر کی عمارت پر بغیر اجازت اضافی فلور تعمیر کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلر کی زمین کی مالک اداکارہ پریانکا چوپڑہ ہیں، جہاں انتظامیہ سے اجازت کے بغیر اضافی فلور تعمیر کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایم سی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ 5 افراد سمیت ایک میونسپل کارپوریٹر نے شکایت کی کہ اوشی وارا اندھیری ایسٹ میں واقع ایک بیوٹی پارلر کرزما بیوٹی اسپا اینڈ سیلون کی عمارت پر ایک اضافی منزل تعمیر کی گئی ہے، جو غیر قانونی ہے۔

بی ایم سی نے شکایات موصول ہونے پر جگہ کی جانچ پڑتال کی اور ساتھ ہی آس پاس کے دفاتر کی بھی معلومات اکٹھی کیں جو چوپڑا فیملی کے اثاثوں میں شامل ہیں۔ جس کے بعد اداکارہ اور ان کی فیملی کو دو، دو نوٹس بھیجے گئے، جن کا فوری جواب طلب کرلیا گیا۔

بی ایم سی کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ 2013 میں جاری کیے گئے زمین کے پلان کے مطابق ہی جگہ کا تعین کرنا ہوگا اور اضافی تعمیر کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔