کاہنہ میں غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کی بھرمار، عوام زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے

Lahore

Lahore

لاہور : کاہنہ و گردونواح میں درجنوں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی بھرمار،عوام زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم،تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں درجنوں کی تعداد میں غیرقانونی طور پر بنی ہوئی ہائوسنگ سکیموں نے عوام کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا،عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ہائوسنگ سکیموں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے ہتھیائے گئے ،لیکن ان ہائوسنگ سکیموں میں پانی،بجلی،گیس،سڑکیںودیگر سہولتوں کی فراہمی عوام کے لئے سہانے خواب بن گئے،ایل ڈی اے اور ٹی ایم او کی منظوری کے بغیر یہ ہائوسنگ سکیمیں عوام سے اب تک کروڑوں روپے مختلف ترقیاتی کاموں کے نام پر ہتھیا چکی ہیں، زرائع نے بتایا کہ ان ہائوسنگ سکیموں کے مالکان ایل ڈی اے ،ٹی ایم او اور مقامی پولیس انتظامیہ سے ملے ہوئے ہیں،جو باقاعدگی سے ان کو منتھلی دیتے ہیں،جس کی وجہ سے آج تک ان غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان پر کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکی۔

زرائع نے مزید بتایا کہ جب بھی کوئی شخص ان غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے متعلق اپنی شکائت لے کر مقامی پولیس کے پاس جاتا ہے تو تھانے کے اندر ہی بیٹھے ان غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے ٹائوٹ مذکورہ شخص کو انصاف دینے کی بجائے الٹا اس کو ڈرا دھمکا کر بھگا دیا جاتا ہے ،اس شخص کو دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر اس نے ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے متعلق کوئی بھی کارروائی کرنے کی کوشش کی تو تجھ پر کیس بنا دیا جائے گا اور تیرا خریدا ہوا پلاٹ بھی نہیں ملے گا،ان کے ڈرسے کوئی بھی غریب ان کیخلاف کسی قسم کی کوئی بھی کارروائی کرنے سے ڈرتا ہے،عوام نے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کی پشت پناہی کرنے والے ایل ڈی اے اور ٹی ایم او انتظامیہ کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے۔