غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری قومی مہم کے تحت 2 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین، 2433 درانداز اور 439 غیر قانونی تارکین کے مدد گار گرفتار کر لئے گئے

Illegal Immigrant Arrested

Illegal Immigrant Arrested

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری قومی مہم کے تحت 26 صفر 1439ھ سے لیکر 27 ربیع الاول 1439ھ تک 2 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین، 2433 درانداز اور 439 غیر قانونی تارکین کے مدد گار گرفتار کر لئے گئے۔

مشترکہ مہم مملکت کے تمام علاقوں میں چلائی گئی، 217709 غیر قانونی تارکین میں سے 118939 اقامہ قوانین، 69005 محنت قوانین، 29765 سرحدی سلامتی ضوابط کے مخالفین اور 2433 درانداز پکڑے گئے۔

ان میں سے 72 فیصد یمنی 27 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد مختلف ممالک کے تھے، پکڑے گئےافراد میں سے 2101 بیدخل کردیئے گئے۔ 42 افراد مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو سفر، رہائش اور چھپنے کی سہولت فراہم کرنیوالے 439 گرفتار کئے گئے۔