امام باقر مسلم بن عقیل کی زندگی سفیر حسینی کی پہچان ہے۔ علامہ آغا شبیر الحسن طاہری

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام امام باقر حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت اور بانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے ایصال ثواب کے لئے مجلس امام بارگاہ سلمان فارسی جعفر طیار ملیر میں منعقد ہوئی۔

مجلس سے علامہ آغا شبیر الحسن طاہری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت مسلم بن عقیل (سفیر حسین ) کی زندگی اور حسینیت کے لئے کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سفیر حسینی ہی یہ ہے لوگ ان سے مدد لے سکتے ہیں حضرت امام حسین نے مسلم بن عقیل کو اپنا سفیربنا کر بھیجا جب ابن زیاد کو پتا چلا کہ سفیر امام حسین تشریف لائیں ہیں تو اُس نے ان کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کردیں۔

بلا آخر مسلم بن عقیل کو گرفتار کرکے یزدیت کی بعیت کے لئے زور دیا انہوں نے یزدیت کی بعیت سے انکار کیا اور حسینی راہ پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیااللہ تعالیٰ ہمیں حسینی راہ پر اسلام کی سربلندی کے لئے ثابت قدم رکھے۔

بعد ازاں شاعر حسن رضا زیدی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور اُن کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔قبل ازیں حدیث کساء عرفان حیدر ،سوز خوانی محمد عون رضوی و برادران ،سلام ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ اور ڈاکٹر ندیم نقوی نے پیش کیا۔