امام بارگاہ امام سجاد کی ایگزیکٹو باڈی ممبران کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر غلام حسین سلطانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

Meeting

Meeting

ویانا (محمد اکرم باجوہ) امام بارگاہ امام سجاد کی ایگزیکٹو باڈی ممبران کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر غلام حسین سلطانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 31 مارچ کو ہونے والا جشن میلاد اور بلخصوص رواں سال میں آنے والے محرم الحرام کے اتنظامات کے سلسلہ میں خصوصی غوروخوص کیا گیا ۔اس موقع پر امام بارگاہ سجاد کے سینئر راہنما غلام حیدر ۔اور غالب حسین سید نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی اور معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔

اس موقع پر صدر غلام حسین سلطانی نے کہا اس اجلاس کا مقصد بھی یہی ہے کہ مل بیٹھ کر اپنے ادارے کی بقاء کے لئے خوش اسلوبی سے تمام امور کو زیر بحث لا کر حل کیا جائے۔

اجلاس میں فنانس سیکریٹری عباس بلطی نے بھی اپنی کارکردگی ایگزیکٹو باڈی ممبران کے سامنے پیش کی جس پر ان کی کارکردگی کو سراہا گیا اور بعدازاں جنرل سیکریٹری سید غلام حسین نقوی نے تمام ایگزیکٹو باڈی ممبران کا خوش اسلوبی کے ساتھ تمام معاملات کے حل پر شکریہ ادا کیا۔