امام زین العابدین کی یوم شہادت پر شاہ فیصل کالونی میں عزدران حسین کا مرکزی جلوس

MPA Nishat Zia Qadri

MPA Nishat Zia Qadri

کراچی : امام زین العابدین کی یوم شہادت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ فیصل کالونی میں عزدران حسین کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی نمبر4سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا شاہ فیصل کالونی پر اختتام پذیر ہوگیا ۔جلوس کے راستوں پر جہاں بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تحت صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا وہیں ماتمی عزادروں کو بروقت طبی امداد اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے جلوس کے راستوں پر ایم کیو ایم پاکستان اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے میڈیکل ایڈ ،سبیل اور استقبالیہ کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے۔

اس موقع پر جلوس میں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ،وائس چیئر مین سید احمر علی ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،ایم کیو ایم پاکستان ضلع کورنگی کے انچارج خالد عمر ایم کیو ایم شاہ فیصل ٹائون اور یونٹس کے ذمہ دران کے ہمراہ جلوس میں شرکت کی اور عزدار تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اس موقع پر عزدار تنظیموں ،علماء و ذاکرین اور عوام نے عشرہ محرم الحرام اور یوم شہادت زین العابدین پر قیام امن اور بلدیاتی سہولیات کی ھوالے سے مثالی انتظامات ایم کیو ایم پاکستان اور بلدیہ کورنگی سے اظہار تشکر کیا۔