آئی ایم ایف اگلے ماہ 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کریگا

Ishaq Dar

Ishaq Dar

کراچی (جیوڈیسک) وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف حکام کے درمیاں دبئی میں بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف گیارہویں معاشی جائزے کے تحت اقتصادی اہداف کے مقابلے میں کارکردگی کو جانچ رہی ہے۔

نجکاری اور بجٹ خسارے کے حوالے سے طے شدہ اہداف میں عالمی مالیاتی ادارہ پہلے ہی لچک ظاہر کر چکا ہے اور اقتصادی صورتحال پر مطمئن ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط جاری کرنے کا اشارہ دے سکتا ہے۔

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے نمٹنے کے لئے 2013ء میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6٫7 ارب ڈالر کا قرض منظور کیا تھا۔ یہ قرض معاشی اہداف پورے ہونے پر آئی ایم ایف قسطوں میں جاری کرتا ہے اور اس طرح پاکستان منظور شدہ قرض میں سے 5٫5 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے۔