آئی ایم ایف آفس پیرس میں لفافہ کھولنے پر دھماکا، 1 زخمی

Paris Office Blast

Paris Office Blast

پیرس (جیوڈیسک) پیرس میں واقع آئی ایم ایف کے آفس میں لفافہ کھولنے پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد لفافے میں رکھا گیا تھا، جس میں ہونے والے دھماکے میں آئی ایم ایف کی منیجر زخمی ہو گئی۔

دھماکے کے بعد انسداد دہشت گردی یونٹ آئی ایم ایف بلڈنگ پہنچ گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کی خاتون منیجر کو ہاتھ اور چہرے پر زخم آئے ہیں۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف آفس میں دھماکا بزدلانہ حرکت ہے۔