آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئی قسط جاری کر دی

IMF and Pakistan

IMF and Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کو سراہتے ہوئے 49 کروڑ 81 لاکھ ڈالرزکی نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے اننچاس کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر کی رقم پیر کو پاکستان منتقل ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے پہلی سہہ ماہی کیلئے بجٹ خسارے اور زرمبادلہ کے ذخائر کے ہدف میں رعایت کی بھی منظوری دیتے ہوئے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کا کہا ہے۔

آئی ایم کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات تیز کرنے اور نجکاری کے عمل میں پیشرفت کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔