تارکین وطن کی ایک اور کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی

Migrants Boat Sinking

Migrants Boat Sinking

یونان (جیوڈیسک) بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کے ساتھ ایک اور بڑا سانحہ رونما ہو گیا ہے۔

عالمی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ہے جس میں 700 کے قریب افراد سوار تھے۔ یونانی حکام کے مطابق 340 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ ابھی تک صرف چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تارکین وطن کے ساتھ پیش آنے والا یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے۔

ادھر لیبیا میں 104 افراد کی لاشیں سمندر کی لہروں کے ساتھ بہہ کر ساحل پر آ گئی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر گزشتہ ہفتے بحیرہ روم میں ڈوبنے والی کشتی کے مسافر ہو سکتے ہیں۔