ہجرت بل کی بحالی کے لیے اپیل کورٹ سے رجوع کیا جائے گا: وائٹ ہاوس

Sean Spice

Sean Spice

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاوس کے ترجمان شون اسپائسر نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے 6 ممالک پر ویزہ پابندی سے متعلق بل، قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہے جس کی بحالی کےلیے جلد ہی اپیل کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

اسپائسر نے اپنی یومیہ اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ دو وفاقی ججوں نے اس بل کو مسترد کر دیا ،حکومت نے اس بل کو دوبارہ مرتب کرنے کے لیے تمام ضروری قانونی تقاضوں کو پورا کیا مگر اس کی منسوخی ناقابل فہم ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ججوں کی اس بل کے بارے میں معلومات کم ہیں، صدر ٹرمپ کو عوام نے اس لیے منتخب کیا ہے کہ وہ ہجرت نظام کو تبدیل کریں کیونکہ امریکی عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

علاوہ ازیں، اسپائسر نے کہا کہ جہاں تک سابق انتظامیہ کی طرف سے ٹرمپ ٹاور کے ٹیلی فون سننے کا معاملہ ہے تو اس بارے میں دلائل جب بھی ملے عوام کے سامنے پیش کر دیئے جائیں گے۔