وطن دشمنوں نے سرکاری ملازمین کو نشانہ بنا کر اپنے گھنائو نے عزائم ظاہر کر دئیے ہیں۔انجمن تاجران

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران فیصل آباد (فیڈریشن) کے صدر رانا تجمل وحید خاں، جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ اور حاجی اعجاز حسن نے پشاور میں ہونیوالی دہشتگردی اور اس کے نتیجہ میں ہلاک ہونیوالے جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن دشمنوں نے اس مرتبہ درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کو نشانہ بناکر اپنے گھنائو نے عزائم ظاہر کر دئیے ہیں ۔تاہم پاک فوج ان کے یہ عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں گہرے زخم کھا کر علاقہ سے فرار ہونیوالے چند سنگدل اور بزدل لوگ اب بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔پشاور میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک بہت بڑی غیر ملکی شخصیت نورخان ائیر بیسپر اتر رہی تھی۔

اس کارروائی کا مقصد ہی صرف یہی تھا کہ وہ غیر ملکی شخصیت ڈر کر واپس چلی جائے اور وہ اقوام متحدہ اور پوری یورپین کے ذریعے پاکستان کو ایک دہشتگردملک قرار دلوائے ۔مگر وہ شخصیت سکیورٹی انتظامات اور اپنی آمد پرملنے والے وی وی آئی پی پروٹوکول سے مطمئن نظر آئی ۔اس طرح ان ملک دشمنوں کی یہ سازش تو کامیاب نہیں ہو سکی ۔تاہم اب پاک فوج ان بزدلوں کو ان کے ”بل”سے باہر نکال کر ان کا قلع قمع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور یہ تاحیات قائم رہنے کیلئے بنا ہے ایسے ملک میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ،ملک بھر کے تاجر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔