عمران بیگ کا چھینا جھپٹی اور دوکانوں کے شٹر توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے کے واقعات پر شدید مذمت

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی : امیر جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی طارق مجتبی، نائب امیراحمر خان، فیصل جمیل، جنرل سیکرٹری علی ارشداور پبلک ایڈ کمیٹی کے صدرعمران بیگ نے کہا ہے کہ شہر بھر خصوصاً گزشتہ روز نارتھ کراچی سیکٹر 11-Aمیں مسلح ڈاکوئوں کی چھینا جھپٹی اور دوکا نوں کے شٹر توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے کے واقعات پر شدیدمذمت کی ہے۔

نارتھ کراچی میں ایک بار پھر جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی پولیس کی کارکردگی کو ناقص قراردیا ہے۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں نا کام ہوگئی ہے۔

نارتھ کراچی میں چوری، ڈکیتیاں، اغوا، قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

امیر زون دیگر رہنما نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حقیقی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کریں تاکہ عوام سکھ کا ساس لے سکیں