عمران فاروق کیس: کوائف اسکاٹ لینڈ یارڈ سے شیئر کیے جاچکے: وزارت داخلہ

Imran Faroq Murder Case

Imran Faroq Murder Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں کوائف ا سکاٹ لینڈ یارڈ سے شیئر کیے جاچکے ہیں، پاکستان سے کسی تفتیشی ٹیم کو لندن نہیں بھیجا جا رہا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس ایک قانونی اور عدالتی معاملہ ہے، کیس کو قانون کے مطابق آگے چلایا جائے گا، وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے متعلق یہ بیان درست نہیں کہ انہوں نے کوئی تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور بلا تصدیق ایسی خبریں شائع نہ کی جائیں۔