عمران فاروق قتل کیس : گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

Imran Farooq

Imran Farooq

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روزعمران فاروق قتل کیس میں کوئٹہ سے گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جس کے بعد جے آئی ٹی کے سربراہ انعام غنی نے تفتیش کے لیے پاکستان میں موجود اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں کیس کے حوالے سے اہم معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں کراچی سے گرفتار ملزم معظم علی کو بھی اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جہاں آئندہ 24 گھنٹوں میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم جے آئی ٹی کی موجودگی میں ملزم سے تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ میں ترمیم کے بعد ایف آئی اے کو ملنے والے اختیارات کے تحت ملزمان محسن علی، خالد شمیم اور معظم علی 90 روز کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں رہیں گے۔