عمران فاروق قتل کیس؛ ایف آئی اے کا الطاف حسین کو مرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

Imran Farooq

Imran Farooq

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو چالان میں مرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ایف آئی اے نےالطاف حسین کو چالان میں مرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران فاروق کا قتل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے کہنے پر ہوا۔

اسی لیے وہ فرسٹ ڈگری مرڈر کے ملزم ہیں جس کے باعث ان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کیس کے دیگر ملزم کاشف کامران اور سید محسن وقوعہ کے اہم ملزم ہیں لہٰذا ان کے خلاف دفعہ 302 اور 34 کے تحت کارروائی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران فاروق قتل کیس کے دیگر ملزمان محمد انور، افتخار حسین، معظم علی، خالد شمیم کے خلاف 120 بی ، دفعہ 109 اور 7 اے ٹی اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔