عمران فاروق قتل کیس: دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Imran Farooq Case

Imran Farooq Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کردی۔

ملزمان کے اہل خانہ کی درخواست پر عدالت نے ملزمان کی گاڑی واپس بلوا کر ان کی ملاقات کروائی۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے باہر ملزم خالد شمیم کی اہلیہ نے ملاقات نہ ہونے پر شور شرابا شروع کر دیا جس پر جج کوثرعباس زیدی نے ملزم کی اہلیہ روبینہ خالد کو عدالت میں بلالیا۔

روبینہ خالد نے عدالت میں کہاکہ ان کے خاوند پاگل ہوچکے ، کراچی سے ملاقات کیلئےآتےہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی جاتی۔عدالتی حکم پر ملزمان کو طلب کیا گیاتو عدالتی معاون نے بتایا کہ ملزمان کی گاڑی واپس روانہ ہوچکی۔

عدالت نے حکم دیا کہ انہیں واپس بلایا جائے، جس پر گاڑی واپس بلوا کر ملزمان کی ان کے اہلخانہ ملاقات کرائی گئی ۔ ملزم محسن علی کے بھائی نے بھی اُس سے ملاقات کی۔