عمران فاروق قتل کیس، ملزموں پر حملے کا خدشہ، حساس اداروں نے خبردار کر دیا

Imran Farooq, Murder Case

Imran Farooq, Murder Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو بتایا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں اقبالی بیانات قلمبند کرانے والے ملزمان خالد شمیم اور محسن علی پر حملے کا خدشہ ہے۔

ان کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزارت داخلہ نے دونوں ملزمان کی سیکورٹی کیلئے اڈیالہ جیل میں رینجرز کا خصوصی دستہ تعینات کر دیا ہے۔

دیگر سیکورٹی اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔