عمران فلاپ دھرنا شو کے بعد نیا شو لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کہتے ہیں عمران خان دھرناشو فلاپ ہونے کے بعد نیا شو لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ڈیڑھ ماہ تک خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے۔

اب بیزار ہو کرادھر ادھر جارہے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں سابق آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا مقبول احمد کے بیٹے رانا طلال احمد کی شادی کے موقع پر میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا۔

کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے خواب چور ہونے پر اپنی خفت مٹانے باہر نکل آئے ہیں۔ اس موقع پرسید غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ دھرنے اسی وقت ہوتے ہیں جب کوئی مسئلہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ساتھ نبھاتے ہیں نہ پرانے ساتھیوں کی قدر کرتے ہیں۔