عمران خان کی تمام کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

Imran Khan

Imran Khan

بنی گالہ (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے تمام کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں، وزیر اعظم نے کرپشن چھپانے کیلئے پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنا دیا لیکن ہم ان کی قربانی ماننے کو تیار نہیں۔

عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیلئے دو نومبر کو بنی گالہ سے ہی نکلیں گے۔