عمران خان کینسر اسپتال کےعطیات کبھی پاکستان نہیں لائے، خواجہ آصف

Khwaja Asif

Khwaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرون ملک سے سرمایہ پاکستان لانے کی بات دہراتے رہتے ہیں لیکن اپنے ادارے کو ملنے والے عطیات بھی پاکستان نہیں لاتے۔

خیراتی رقوم پاکستان نہیں لائے۔ خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے کینسر اسپتال کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کے دیے گئے عطیات کبھی پاکستان نہیں پہنچے۔

عمران خان بیرون ملک سے سرمایہ لانے کی بات کرتے رہتے ہیں مگر خیراتی رقوم پاکستان نہیں لاتے۔ عمران خان کوفرانس میں بانڈ اور مسقط میں زمین کی خریداری کے معاملے کا بھی جواب دینا چاہیے۔