عمران خان نے جرم تسلیم کیا، بینچ نے انہیں مجرم قرار کیوں نہیں دیا۔ نواز شریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) نواز شریف نے ایک بار پھر سوال اٹھا دیئے، کہتے ہیں عمران خان نے اپنا جرم تسلیم کیا لیکن بینچ نے انہیں مجرم قرار کیوں نہیں دیا؟ خان صاحب نے یہ بھی مان لیا کہ نیازی سروسز ان کا اثاثہ ہے، سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کو غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ 5 سال تک کیوں محدود کیا گیا؟

نواز شریف پنجاب ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پر خوب برسے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مجرم ہیں لیکن بینچ کہتا ہے کہ وہ مجرم نہیں حالانکہ خان صاحب نے خود تسلیم کیا کہ نیازی سروسز ان کا اثاثہ ہے۔

نواز شریف نے عمران خان سے سوال کیا کہ بنی گالہ کا گھر کیسے بنا؟ ان کی اہلیہ نے پیسے کسی اور کو کیوں بھیجے؟ انہوں نے دانیال عزیز کو عمران خان کیس اور پانامہ کیس کا تقابلی جائزہ تیار کر کے میڈیا کو بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی۔

نواز شریف نے کہا کہ پارٹی غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ 5 سال تک کیوں محدود کیا گیا؟ اس طرح کے اندھے فیصلے ہم قبول نہیں کریں گے۔