عمران خان کی خواہش پر نہیں آئین کے تحت تبدیلی آئے گی: رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو جیت کی امید تھی تو عدالت میں ان کے وکیل نے اپنا کیس کیوں نہیں لڑا۔ ن لیگ نہیں تحریک انصاف نے راہ فرار اختیار کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کسی کی خواہش سے نہیں آئین اور قانون کے تحت ہی ہو گی۔

اسلام آباد فتح کرنے میں ناکام ہونے والے گیارہ اکتوبر کو لاہور میں بھی ناکام ہوں گے۔