عمران خان خود ہمیشہ کیلئے دوغلے ثابت ہو چکے ہیں: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی رات کے اندھیروں میں جمہوریت پر حملے کی سازش کرتے رہے۔

ڈی چوک سے ڈی سیٹ ہونے کی کہانی رونگٹے کھڑے کرنے والی ہے۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ احمقانہ دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ عمران خان کا رویہ تحریک انصاف کی تذلیل کا باعث بن رہا ہے۔ عمران خان اینڈ کمپنی نے مصالحتی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

جمعرات کو فیصلہ ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی کو ایوان سے باہر نہیں جانے دیں گے۔