عمران خان کا شیطان کے ساتھ مک مکا ہو گیا: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان حج پر اس لئے نہیں گئے کہ ان کا شیطان کےساتھ مک مکا ہو گیا ہے ۔ پنڈی والے صاحب ہر عید پر قربانی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ کل 1 لاکھ کا اونٹ خرید کر غائب ہو گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے حج کے مہینے میں دو وعدے کئے تھے، پہلا وعدہ حج پر تشریف لے جانے کا کیا اور دوسرا وعدہ رائیونڈ جانے کا کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا عمران خان جج پر اس لئے نہیں گئے کہ ان کا شیطان کے ساتھ مک مکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ُپی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں میاں صاحب کے رہنے سے پوار علاقہ انکا نہیں ہو جاتا ، میاں صاحب کے گھر کی جانب مارچ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، شیطانی قوتوں کے سردار پرویز رشید ہیں۔

علیم خان نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہمارا میاں صاحب کے گھر کی جانب مارچ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ علیم خان نے کہا شیطانی قوتوں کا تعلق پرویز رشید سے ہے اور وہ ہی ان قوتوں کے سردار ہیں۔