عمران خان کی سانحہ چارسدہ کے زخمیوں کی عیادت، شہریوں کو خراج تحسین

Imran Khan

Imran Khan

چارسدہ (جیوڈیسک) عمران خان سانحہ چارسدہ کے زخمیوں کی عیادت کے لئے پہنچ گئے۔ کہتے ہیں دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جو بھی ہو اب ان کو شکست دینی ہی۔ خود جائزہ لیں گے کہ خامیاں کہاں کہاں تھیں۔ کپتان نے بندوقیں لیکر دہشتگردوں کے مقابلے پر آنیوالے شہریوں کی بہادری کو بھی سراہا۔

باچا خان یونیورسٹی حملے کے زخمی طلبا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چارسدہ میں زیر علاج۔ کپتان بھی عیادت کے لئے پہنچ گئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجے کی ہدایت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ امن کےدشمنوں کیخلاف جنگ پر سیاست نہ کی جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ باچا خان یونیورسٹی کا خود جائزہ لیں گے کہ خامیاں کہاں کہاں تھیں۔

انہوں نے بندوقیں لیکر دہشتگردوں کے مقابلے پر آنیوالے شہریوں کی بہادری کو بھی سراہا۔ عمران خان نے حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔