عمران خان کو نیت بدلنی چاہیے وکیل نہیں، مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

اسلام آباد (جیوڈیسک) اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی نیت بدلنی چاہیے وکیل نہیں۔

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاناما کیس میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کو تبدیل کیے جانے کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی نیت بدلنی چاہیے، وکیل نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم دیکھ رہی کہ جھوٹ کون بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر نہیں رک سکتا۔