عمران خان، جاوید میاں داد سمیت سب کو میچز دیکھنے کی دعوت دی ہے، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جو وعدہ کیا ہے، اسے پورا کروں گا، عوام خوش ہے تو ہم بھی خوش ہیں، دیانت داری کیساتھ انتھک محنت کر رہے ہیں، اچھا پھل ملے گا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمیں کامیابی ہو گی، ورلڈ الیون کے میچز ٹھیک ہو جائیں، سری لنکا، پھر ویسٹ انڈیز آئے گی۔

چیئرمین بی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان، جاوید میاںداد سمیت سب کو میچز دیکھنے کی دعوت دی ہے، ابھی تک کچھ لوگوں سے جواب آیا باقی کا نہیں آیا، تھک گیا ہوں، بخار ہو گیا ہے، کل ہماری ٹیم جیتے گی تو ٹھیک ہو جاؤں گا۔