عمران خان انتخابات سے پہلے مولا جٹ، بعد میں یملا جٹ ہوجاتے ہیں، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات سے پہلے مولا جٹ اور انتخابات کے بعد یملا جٹ ہوجاتے ہیں ، ہمیں اتنے ہی ووٹ ملے جتنے عام انتخابات میں ملے تھے ، عمران خان ایک بار پھر الزام خان ثابت ہوئے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتےہوئے پرویز رشیدنے خورشید قصور کی کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی انتہا پسندی کی بھی شدید مذمت کی۔

اور کہاکہ خورشید قصوری کے ساتھ بھارت میں ہونے والے رویے کا نوٹس لیا گيا ہے ، بھارت میں تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ، شیوسینا کے مظاہرےپر دکھ ہے۔