عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ماڈل قندیل بلوچ زار وقطار رو پڑیں

qandeel baloch

qandeel baloch

لاہور (جیوڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنے متنازعہ بیانات سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر زارو قطار روپڑیں۔

پاکستانی ڈرامہ کوئین قندیل بلوچ سستی شہرت حاصل کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں، یہی وجہ ہے کہ بناؤ سنگار کر کے مہنگا سوٹ زیب تن کئے ماڈل تحریک انصاف کے جلسے میں پہنچیں اور دل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش لئے اسٹیج کی جانب رخ کرنے لگیں تو انہیں سیکیورٹی عملے نے روک لیا۔ ماڈل سیکیورٹی عملے سے منت سماجت کرتی رہیں لیکن جب انہیں عمران خان تک جانے نہ دیا گیا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماڈل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی محبت میں کراچی سے ملاقات کے لیے لاہور آئی تھی لیکن یہاں آکر معلوم ہوا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پاس بنوانا پڑتا ہے اگر پہلے معلوم ہوتا تو پاس بنوا لیتی۔