عمران کو اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا کہا تھا، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ترکی کے صدر کے خطاب کے موقع پر عمران خان کو پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ہمارے اندرونی جھگڑے اپنی جگہ مگر دوست ملک کے صدر پاکستان آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ملک ترکی کے صدر وہی ہیں جنہوں نے اس وقت بنگلا دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا جب بنگلا دیش کی حکومت نے پاکستان سے محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے رہنماء مطیع الرحمان نظامی کو شہید کیا تھا۔