عمران خان کا نئے خیبر پختونخوا کے بعد نیا آزاد کشمیر بنانے کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

کوٹلی (جیوڈیسک) نئے پاکستان اور نئے خیبر پختونخوا کے بعد اب پیش ہے نیا آزاد کشمیر۔ کپتان نے ایک اور نعرہ لگا دیا، کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان مخالفین پر بھی خوب برسے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نیا آزاد کشمیر بنائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرنا ن لیگیوں کے خون میں شامل ہے، بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے ایماندار کیسے ہو سکتے ہیں، جب تک بلدیاتی نظام نہیں آئے گا، ترقی نہیں ہو گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پہلے اداروں کو کرپشن سے تباہ کیا جاتا ہے، پھر فروخت کرنے کی باتیں ہوتی ہیں، حکومت پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کے بجائے انتظامی امور ٹھیک کرے۔