عمران خان بری، اوپر سے حکم آیا ہو گا: مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کے ایس ایس پی تشدد کیس میں بری ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اوپر سے حکم آیا ہو گا”۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے مریم نواز سے موقف لینے کیلئے سوال کیا کہ “عمران خان بری ہو گئے” جس کا مریم نواز نے جواب دیا کہ اوپر سے حکم آیا ہو گا۔

قبل ازیں نواز شریف نے عمران خان کے بری ہونے پر کہا کہ ہماری روزانہ پیشیاں ہو رہی ہیں اور عمران کو بری کر دیا گیا، جنہوں نے بری نہیں ہونا ہوتا وہ ہو جاتے ہیں مجھے اپنی بیوی کی مزاج پرسی کی اجازت نہیں دی گئی۔