عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری بھی کلر سیداں کے حلقہ سے الیکشن لڑیں تو انشاء ان کو ہرا کر بھیجیں گے۔ شیخ وسیم اکرم

Sheikh Wasim Akram

Sheikh Wasim Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری بھی کلر سیداں کے حلقہ سے الیکشن لڑیں تو انشاء ان کو ہرا کر بھیجیں گے۔

کلر سیداں چوہدری نثار کے نام سے منسوب ہے ،حلقہ کی ترقی کے لئے چوہدری نثار احمد نے دن رات ایک کیا ہو ا ہے ۔مخالفین ہوش کے ناخن لیں۔انھوں نے کہا کہ شیخ عبد القدوس جیسے سیاسی لیڈروں کی وجہ آج کلر سیداں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھ چکے ہیں ۔2018کے الیکشن میں بھی کلر سیداں کے حلقہ سے صفائی نہیں بلکہ صفایا کر کے بھیجیں گے۔

شیخ وسیم اکرم نے مذید کہا کہ چوہدری نثار احمد نے حلقہ کے عوام کو ان کی حقوق گھر گھر پہنچانے کو ازم کیا ہو ا ہے۔ملک میں سی پیک جیسے منصوبوں سے دیا ر غیر میں ہمارے سر فخر سے بلند ہو ئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میاں نوا ز شریف کی حکومت میں ہی آج فرانس سے بزنس مین پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور پاکستان میں اپنا بزنس کرنے میں خواہیش ظاہر کر رہے ہیں۔