عمران خان کا پاناما کیس میں نظر ثانی اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ تاریخی ہے، جشن وزیر اعظم کو کٹہرے میں لانے پر منا رہے ہیں، فیصلے پر نظر ثانی اپیل نہیں کریں گے۔

بنی گالہ تجاوزات ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر پاناما کیس کے حوالے سے کئی باتیں زیر گردش رہیں۔

عمران خان نے سپریم کورٹ کے کا فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کا جشن وزیر اعظم کو کٹہرے میں لانے پر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما کا مقدمہ تاریخی تھا، پاناما کیس کے بینچ کیساتھ کھڑے ہیں ۔ چئیرمین تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ پاناما فیصلے کی روشنی میں چئیرمین نیب کے خلاف جلد ریفرنس دائر کریں گے۔